نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈراورشاعرکماروشواس کے لئے ایک مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔کماروشواس طرف ہری ونش رائے بچن کی ایک گانے، نغمے اور اس کاویڈیویو ٹیوب پراپ لوڈکرنے کے چلتے صدی کے سپراسٹارامیتابھ بچن نے انہیں قانونی نوٹس بھیجاہے۔امیتابھ کا الزام ہے کہ کمار وشواس نے ان کے والدکی آوازکے گانے کا استعمال کرکے کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔امیتابھ بچن نے نوٹس کے ذریعے کمار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ویڈیو /آڈیو کو فوری طور پر ڈیلیٹ کریں اوراس سے کمایا گیا پیسہ دیں۔اس کے بعد کماروشواس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے امیتابھ بچن سے کہا کہ تمام شاعر سے مجھے اس کے لئے تعریف ملی،لیکن آپ سے نوٹس ملا۔بابوجی کو خراج تحسین پیش کی ویڈیو ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔ساتھ ہی آپ کی طرف سے مانگنے پر32روپے بھیج رہا ہوں، جو اس سے کمائے ہیں۔